ورلڈاسنوکرچیمپئن شپ جیتنے پر محمد آصف کے لیے ساڑھے سات لاکھ روپے انعام

0 248

ورلڈا سنوکرچیمپئن شپ جیتنے پر نیشنل بینک نے اپنی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر عالمی چیمپئن محمد آصف کے لیے ساڑھے سات لاکھ روپے انعام کا اعلان کردیا ہے۔

بینک کے صدر عارف عثمانی کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ گیارہ برس سے اسنوکر کے ایونٹس کو اسپانسر کر رہے ہیں اور کھلاڑیوں کو مواقع کی فراہمی کےلیے یہ سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

ان کا کہنا ہے کہ اسنوکر ایوینٹس میں عالمی چیمپئن محمد آصف کے خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، انھوں نے اپنی عمدہ کارکردگی سے نہ صرف اسنوکر کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا بلکہ ملک کا نام بھی روشن کیا۔

تبصرے
Loading...