ہالینڈ سے شکست کے بعدقومی ہاکی ٹیم کی وطن واپسی

0 206

اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں شرکت کے بعد پاکستان ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

ہالینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ اولمپکس کے لیےکوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ کے سلسلے میں نیدر لینڈز کے خلاف دو میچز کھیلے ۔

ایمسٹرڈیم میں پہلا میچ 4-4 گول سے برابر رہا جبکہ دوسرے فیصلہ کن میچ میں پاکستان ٹیم کو 1-6 سے شکست ہوئی جس کے باعث پاکستان ٹیم ٹوکیو اولمپکس 2020 سے باہر ہوگئی ۔

پاکستان ہاکی ٹیم مسلسل دوسری مرتبہ اولمپکس کے لیے کوالیفائی نہیں کر سکی ہے ۔

تبصرے
Loading...