پی سی بی نے پاکستانی کرکٹرز کو ٹی 10 لیگ میں شرکت سے روک دیا

0 142

پی سی بی نے پاکستانی کرکٹرز کو ٹی 10 لیگ میں شرکت سے روک دیا، این او سی واپس لینے کا فیصلہ پریمیئر کرکٹ ٹورنامنٹ قائد اعظم ٹرافی میں شرکت کے باعث کیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں کے ورک لوڈ اور قومی ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی میں شرکت کو مدنظر رکھتے ہوئے کھلاڑیوں کو جاری کئے گئے مشروط این او سی منسوخ کردئیے گئے ہیں، یہ فیصلہ کھلاڑیوں اور ڈومیسٹک کرکٹ کے وسیع تر مفاد کیلئے کیا گیا۔

ٹی 10 لیگ دبئی میں 15 نومبر سے شروع ہوگی، جس میں پاکستان کے 15 سے 16 کھلاڑیوں کو شرکت کرنا تھی۔

بورڈ نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی 10 لیگ کا پی سی بی کے منعقدہ کئی ایونٹس سے ٹکراؤ ہو رہا ہے، جن میں 13 سے 25 نومبر تک نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں کھلاڑیوں کا فٹنس و میڈیکل اسسمنٹ کیمپ، قائد اعظم ٹرافی کے 11 نومبر سے 5 دسمبر تک جاری رہنے والے 10 راؤنڈ میچز اور 9 سے 13 دسمبر تک کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا 5 روزہ فائنل مقابلہ بھی شامل ہیں۔

تبصرے
Loading...