دوسراٹی 20: پاکستان ویمن ٹیم کے ہاتھوں بنگلادیش کو شکست

0 240

لاہور: پاکستان ویمن ٹیم نے دوسرےٹی 20میں بھی بنگلادیش کو 15 رنز سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ویمن ٹیم نے 3میچوں کی سیریز میں0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی، پاکستان نے بنگلادیش ویمن ٹیم کو 15 رنز سے ہرادیا۔

قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور 167 رنز بنائے، جبکہ بنگلادیش کی ٹیم 167 رنز کے جواب میں 7وکٹوں پر 152 رنز بناسکی۔

سعدیہ اقبال نے 3، انعم امین، ثنامیر اور ڈیانابیک نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی، بنگلادیش کی سنجیدہ اسلام نے 45 اور فرغانہ حق نے 30 رنز بنائے، سیریز کا تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی30 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے بنگلادیش کو دوسرے ٹی 20میں 168 رنز کا ہدف دیا، قومی ویمن ٹیم نے 3وکٹوں کے نقصان پر167 رنز بنائے۔

کپتان بسمہ معروف 70 اور جویریہ ودود52رنز بنا کر نمایاں رہیں۔ ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش ویمن ٹیم اچھا کھیل نہ پیش کرسکی۔ خیال رہے کہ 30 اکتوبر کو تیسراٹی ٹونٹی میچ کھیلا جائے گا۔

شیڈول کے تحت 2نومبر کو پہلا ایک روزہ جبکہ 4نومبر کو دوسرا ایک روزہ میچ بمقام قذافی اسٹیڈیم لاہور کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ تین ٹی 20 میچز کی سیریز میں ہوم ٹیم کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان ویمن ٹیم نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلہ دیش کو چودہ رنز سے شکست دی تھی، کپتان بسمعہ معروف میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں تھیں۔ جس کے بعد پاکستان ویمن ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

تبصرے
Loading...