بنگلہ دیش کرکٹ ٹی ٹوئنٹی کے کپتان شکیب الحسن پر پابندی

0 189

دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بنگلادیش کرکٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شکیب الحسن پر دو سال کی پابندی عائد کردی ہے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق شکیب الحسن کو متعدد بار میچ فکسنگ کی پیشکش ہوئی البتہ انہوں نے اس بات سے آفیشلز کو آگاہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی رپورٹ درج کرائی۔

شکیب الحسن نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے اپنی غلطی کا اعتراف کیا اور بتایا کہ انہیں ماضی میں متعدد بار میچ فکسنگ کی پیش کش کی گئی۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے شکیب الحسن پر دو سال تک تمام فارمیٹ میں کھیلنے پر پابندی عائد کی البتہ آل راؤنڈر کے اعتراف کے بعد اسے کم کر کے ایک سال کردیا گیا۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل قوانین کے تحت تمام ٹیموں کے کھلاڑی پابند ہیں کہ اگر اُن سے بکی رابطہ کریں تو وہ فوری طور پر آفیشلز کے علم میں یہ بات لے کر آئیں۔

تبصرے
Loading...