کلبھوشن یادیو کے معاملے پر کوئی ڈیل نہیں ہوئی،دفتر خارجہ

0 332

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے معاملے پر قطعاً کوئی ڈیل نہیں ہو رہی جب کہ ہم اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہیں۔

ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم جاری ہیں، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن کو آج 103 دن ہوگئے، بھارتی افواج کشمیریوں کو نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت نہیں دے رہے ہیں، کشمیر کے عوام کے مذہبی اور انسانی حقوق سلب کیے جارہے ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ بابری مسجد کیس کے فیصلے کے اثرات سے سیکرٹری خارجہ نے سفیروں کو آگاہ کیا، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں عندلیب عباس نے پاکستان کی نمائندگی گی جہاں انہوں نے اجلاس کی سائیڈ لائنز پر متعدد رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ لائن آف کنٹرول پر جب بھی ہماری جانب کوئی فائر آیا، بھرپورجواب دیا گیا، ہم اپنی ذمہ داریوں سے غافل نہیں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بابری مسجد کو ساڑھے چار سو برس مسلمان استعمال کرتے رہے، ہندوستان میں بابری مسجد کے فیصلے کے بعد تمام مساجد کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں، ہم ہر فورم پربابری مسجد کے معاملے کو اٹھاتے رہیں گے۔

تبصرے
Loading...