پاکستان پیپلز پارٹی اپنا یوم تاسیس کشمیریوں کے ساتھ منائے گی

0 247

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے اس مرتبہ پیپلزپارٹی اپنا یوم تاسیس کشمیریوں کے ساتھ منائے گی ۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی بنیاد کشمیر کے مسئلے کے حل پر رکھی گئی تھی اور کشمیر کے مسئلے کا واحد حل رائے شماری ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی کے یوم تاسیس کی تیاروں کےحوالے سے اجلاس میں کیا۔ اجلاس چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں زرداری ہاؤس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پاکستان پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی قیادت نے یوم یاسیس کی تیاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل نیر بخاری،سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، چوہدری لطیف اکبر، چوہدری یاسین اور سردار یعقوب ۔چوہدری پرویزاشرف، مطلوب انقلابی، جاوید ایوب اور قاسم مجید نے اجلاس میں شرکت کی۔

تبصرے
Loading...