نواز شریف کے پلیٹلیٹس میں اضافہ، طبیعت میں بہتری

0 169

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کے پلیٹلیٹس کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد وہ سفر کے قابل ہوگئے ہیں۔

لاہور کے سروسز اسپتال میں 11 روز سے زیر علاج سابق وزیراعظم نواز شریف کی حالت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے اور ان کے پلیٹ لیٹس کی تعداد میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ آخری سی بی سی رپورٹ کے مطابق نواز شریف کے پلیٹلیٹس کی تعداد 55 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے۔

50 ہزار پلیٹلیٹس ہونے کے بعد نواز شریف سفر کر سکتے ہیں تاہم سربراہ میڈیکل بورڈ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ابھی ڈسچارج نہیں کیا جا سکتا۔

تبصرے
Loading...