نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

0 179

لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ایگزیٹ کنٹرول لسٹ ( ای سی ایل) سے نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو کچھ دیر میں سنایا جائے گا۔

لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔اس سے قبل وفاقی حکومت اور قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرایا گیا ۔

نیب اور وفاقی حکومت نے اپنا تحریری جواب لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادیا جس میں حکومت نے نوازشریف کی بغیر سیکیورٹی بانڈ کے بیرون ملک روانگی کی مخالفت کی ہے ۔

عدالت عالیہ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کہا کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کا معاملہ بعد میں دیکھا جائیگا۔

تبصرے
Loading...