مولانا اور ق لیگ کے درمیان بی، سی اور کیو پلان کا ہمیں نہیں بتایا گیا، بلاول بھٹوکا شکوہ

0 99

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ حکومتی نااہلی کا بوجھ عوام اٹھارہے ہیں جبکہ وزیراعظم عمران خان کو جانا ہوگا اور وہ نہیں رہیں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جب سے کٹھ پتلی حکومت آئی ہے ہماری معاشی صورتحال بدترین ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ حکومت کے پاس کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے اور حکومتی نااہلی کا بوجھ عوام اٹھارہےہیں، وزیراعظم عمران خان کو جانا ہوگا، وہ نہیں رہیں گے اور اگلے سال ہمارا نیا وزیراعظم ہوگا۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم سول نافرمانی کیلئےمولانا کی حمایت نہیں کریں گے، جےیو آئی ف کےپلان بی پر پی پی پی کی قیادت اور اپوزیشن کی رہبرکمیٹی کوتفصیل سےنہیں بتایاگیا، جےیو آئی ف نےچودھری شجاعت اورپرویزالہٰی سے ملاقاتوں سےمتعلق بھی نہیں بتایا، پلان بی اورسی کی تفصیلات ملےبغیراس کی حمایت پربات نہیں کر سکتا۔

تبصرے
Loading...