لاہورہائیکورٹ:نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست قابل سماعت قرار

0 84

لاہور: ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔

لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام غیر مشروط طور پر ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔

لاہورہائیکورٹ نے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لیے درخواست کو قابل سماعت اور دائرہ اختیار سے متعلق وفاق اور نیب کا موقف مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست کی سماعت یہیں ہوگی اور کیس کی اگلی سماعت پیر کو ہوگی۔

نوازشریف کے وکیل امجد پرویز نے عدالت سے درخواست کی کہ نوازشریف کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے سماعت کل مقرر کی جائے، عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت کل مقرر کردی۔ لاہور ہائیکورٹ کل 11 بجے درخواست پرسماعت کرے گی۔

اس سے قبل دوران سماعت وفاقی حکومت کی جانب سے عدالت میں جواب جمع کرایا گیا جس میں کہا گیا کہ لاہور ہائیکورٹ کو اس درخواست کی سماعت کا اختیار نہیں ہے لہذا ہائیکورٹ اس درخواست کو ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کرے۔

وفاق اور نیب کے جواب پر نواز شریف کے وکیل امجد پرویز نے دلائل دیے، اس موقع پر عدالت نے کہا کہ ہم یہاں ایک ایسے معاملے کو سن رہے ہیں جس کا نام ای سی ایل میں ہے، ابھی ہمیں یہ دیکھنا ہے کہ ہم اس کی سماعت کرسکتے ہیں کہ نہیں۔

تبصرے
Loading...