سیالکوٹ میں گاڑی کو حادثہ، 7افراد موقع پر جاں بحق

0 185

سیالکوٹ: سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آنے والی فیملی کی گاڑی کو حادثہ ہوا ہے، حادثے کے دوران 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

حادثہ تحصیل پسرور کے سیالکوٹ روڑ پورب کے قریب ہوا ہے، حادثے میں ماں، بیٹی، باپ، بیٹے سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ 6 افراد شدید زخمی ہیں۔

پل رکھ کیکرانوالی گوجرانوالہ کی رضیہ بی بی، مقدس بی بی خاندان کے دیگر افراد کے ہمراہ کیری ڈبہ میں والدہ کے انتقال پر نواحی گائوں سوہدریکی آ رہے تھے کہ موضع پورب کے قریب سامنے سے آنے والی پجارو نے گاڑی کو ٹکر مار دی۔

جاں بحق ہونے والوں میں ماں رضیہ، بیٹی فضیلت، رضیہ بی بی کا بہنوئی یعقوب، یعقوب کا بیٹا صہیب، یعقوب کا بھائی محمد فاروق، صدف بی بی، گاڑی کا ڈرائیور سفیان شامل ہیں۔

زخمیوں میں مقدس بی بی، مظفر سلطان، مہک، زینب، حمنا، حفیظاں بی بی شامل ہیں، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے پسرور کے قریب ٹریفک حادثہ میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تبصرے
Loading...