جمعیت علما اسلام (ف)کی لاہور، اسلام آباد جی ٹی روڈ پر دھرنے کی تیاری

0 183

لاہور: جمعیت علما اسلام (ف) نے آزادی مارچ کے دھرنا پلان بی کے تحت اب لاہور، اسلام آباد جی ٹی روڈ پر بھی دھرنے کا پروگرام تشکیل دے دیا۔

جے یو آئی ذرائع کے مطابق امامیہ کالونی شاہدرہ کے قریب جے یوآئی (ف) کے مقامی کارکن 18 نومبرسے دھرنے کا آغاز کریں گے ساتھ ہی لاہور کے مال روڈ پر دھرنا دینے کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے۔

اطلاعات ہیں کہ جے یوآئی (ف) کی مقامی تنظیم امامیہ کالونی کے قریب جی ٹی روڈ پر پیر دن دوبجے کے قریب دھرنے کا آغاز کرے گی جو رات تک جاری رہے گا۔

جے یو آئی (ف) کے رہنماؤں نے وسطی پنجاب میں احتجاج اور دھرنے شروع کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ 18 نومبرسے جی ٹی روڈ پر دھرنے کا آغازہوگا جس میں مقامی کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی، مال روڈ لاہور پر بھی احتجاجی دھرنے کے حوالے سے مشاورت کی جارہی ہے جس اعلان چند روز میں متوقع ہے اور اس دھرنے میں مولانا فضل الرحمن بھی شریک ہوں گے۔

تبصرے
Loading...