بے نظیر قتل کیس: پرویز مشرف اشتہاری قرار، جائیداد اور بینک اکائونٹ ضبط کرنے کا حکم

0 196

راولپنڈی: انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سابق صدر پرویزمشرف کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے جائیداد اور بینک اکاؤنٹ ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بینظیر قتل کیس سابق صدر جنرل ر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دے دیا اور ان کےدائمی وارنٹ جاری کرتے ہوئے جائیداد اور بینک اکاؤنٹ ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیئے، حکم انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر ایک نے جاری کیا۔

پرویز مشرف بینظیر قتل کیس میں طلبی کے باوجود پیش نہیں ہو رہے تھے۔خیال رہے کہ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 برس بعد بے نظیر قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سابق پولیس افسران سعودعزیزاورخرم شہزاد کو سترہ،سترہ سال قید اوردس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی جبکہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشروف کو مفرور قرار دیتے ہوئے اُن کی جائیداد ضبط کرنے کا حکم بھی جاری کیا تھا۔

واضح رہے کہ 27 دسمبر 2007 میں بے نظیر بھٹو لیاقت باغ میں عوامی جلسے سے خطاب کرنے کے بعد جب اسلام آباد جانے کے لیے لیاقت باغ کے مرکزی دروازے پر پارٹی کارکنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اپنی گاڑی کی چھت سے باہر نکلیں تو اس دوران ایک نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے وہ شہید ہوگئیں تھیں۔

تبصرے
Loading...