کامیاب جوان پروگرام سیاست سے پاک ہے، قرضہ ایک لاکھ تک بلاسود ہوگا، عثمان ڈار

0 207

اسلام آباد : وزیراعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا ہے کہ کامیاب جوان پروگرام سیاست سے پاک ہے، 1لاکھ تک کا قرضہ انٹرسٹ فری ہوگا، 21 سے 45 سال تک کے نوجوان درخواست دے سکتے ہیں، ہماری کوشش ہےکہ دسمبرسے تمام درخواستوں پرکام شروع ہوجائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور مشیر برائے نوجوان امور عثمان ڈار نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کامیاب جوان ٹیم کو مبارکبادپیش کرتاہوں ، وزیراعظم کی ہدایت ہے کامیاب جوان پروگرام شفاف ہوناچاہیے، کامیاب جوان پروگرام میں 2لاکھ سے زائد درخواستیں مل چکی ہیں۔

انھوںنے کہا کہ ماضی کے یوتھ پروگرام میں 90ہزار نوجوانوں نےدرخواستیں دی تھیں اور نوجوانوں کو بینکوں کے باہر قطاروں میں لگنا پڑتا تھا۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ کامیاب جوان کی لانچنگ پہلا فیز تھا، بینکوں کیساتھ مکمل کوآرڈینیشن ونگ چل رہاہے، نوجوان گھر بیٹھے کامیاب جوان پروگرام کا حصہ بن سکتےہیں۔

عثمان ڈار نے کہا ہیکرزکامیاب جوان کی ویب سائٹ کوہیک نہیں کرسکے، سائبرحملوں کو ناکام بنانے پراین ٹی سی ٹیم کوخراج تحسین پیش کرتاہوں، کامیاب جوان پروگرام پر کچھ لوگوں کوکنفیوژن تھی ، پروگرام کےتحت ایک سے 5لاکھ تک 6فیصدانٹرسٹ ریٹ ہوگا اور 1لاکھ تک قرضے پر انٹرسٹ فری ہوگا۔

تبصرے
Loading...