پر امن اور سیاسی احتجاج تمام جماعتوں کا آئینی حق ہے، عمران خان

0 220

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماوٴں کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی بیانیے سمیت اپوزیشن کے آزادی مارچ پر بھی مشاورت ہوئی۔

اس موقعے پر عمران خان کا کہنا تھا کہ کچھ طاقتیں پاکستان کی ترقی نہیں دیکھنا چاہتیں، ایسے عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کی کوششیں کررہے ہیں۔

قبل ازیں وزیراعظم عمران خان سے ڈاکٹر بابر اعوان نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی، قانونی اور آئینی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پر امن اور سیاسی احتجاج تمام جماعتوں کا آئینی حق ہے، ہم ملک کو سیاسی اور معاشی استحکام کی جانب بڑھانا چاہتے ہیں، نوجوانوں کے لیے کامیاب جوان اور غریبوں کے لیے احساس پروگرام شروع کیا۔ کشمیر کاز پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

تبصرے
Loading...