ٹرین حادثے میں ہلاکتوں پر سندھ حکومت کا وزیر ریلوے کو برطرف کرنے کا مطالبہ

0 250

کراچی : تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے کے بعد سندھ حکومت نے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے اور واقعے پر افسوس کااظہار کیا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے تیزگام ایکسپریس میں آگ لگنے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو ہٹانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ ایک سال میں 16ٹرین حادثہ ہوئےمگر شیخ رشید بہتری نہ لاسکے، شیخ رشید جب سے وزیرریلوے بنے حادثات بڑھ گئے ہیں ٹرین حادثے کی مکمل انکوائری،ملوث افراد کیخلاف کارروائی کی جائے۔

یاد رہے لیاقت پور کے قریب تیزگام ایکسپریس میں آتشزدگی کے ہولناک واقعے میں تین بوگیوں میں سواردرجنوں مسافرزندہ جل گئے، 75 افرادکے جاں بحق ہونےکی تصدیق کردی گئی جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہیں۔

حادثے کے بعد بہاولپور ملتان اوررحیم یارخان کےسرکاری اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے،ایم ایس ڈی ایچ کیو لیاقت پورکےمطابق بارہ مسافروں کی حالت تشویشناک ہے،جاں بحق اورزخمی کی شناخت کی کوشش کررہے ہیں،چودہ لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

تبصرے
Loading...