نواز شریف کا بلاول بھٹو زرادری سے ملنے سے انکار، پی پی رہنمائوں میں تشویش

0 208

لاہور: سروسز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیر اعظم نواز شریف نے پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملنے سے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نے نواز شریف کی عیادت کے لیے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی لیکن مسلم لیگ ن کے رہنما نے ان سے ملنے سے انکار کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو کی جانب سے آج شام کے لیے ملاقات کا پیغام بھجوایا گیا تھا، لیکن ن لیگ کا مؤقف تھا کہ ڈاکٹرز ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ دوسری جانب مریم نواز سمیت لیگی رہنما نواز شریف کی عیادت کرتے رہے۔

پیپلز پارٹی کی قیادت حیرت زدہ ہے کہ ہفتے کے روز قمر زمان کائرہ پانچ رکنی وفد کے ساتھ نواز شریف کی عیادت کرنے گئے تھے لیکن ڈاکٹرز کو اعتراض نہ ہوا۔ اس موقع پر مریم نواز اور شہباز شریف سے بھی پیپلز پارٹی کے وفد کی ملاقا ت ہوئی تھی۔

لیکن اب پیپلز پارٹی کی قیادت بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات سے لیت و لعل پر حیر ت زدہ ہے، کہ بلاول سے ملاقات سے نواز شریف کی ہچکچاہٹ کی وجہ حکومتی دباؤ ہے یا مولانا فضل الرحمان سے معاملات ہیں، کیوں کہ پیپلز پارٹی آزادی مارچ کو دھرنے کی شکل دینے کی مخالف ہے۔

تبصرے
Loading...