فردوس عاشق اعوان کی شکایت پر وزیر اعظم نے وزراکو جھاڑ دیا

0 258

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کچھ وزرا اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما کی جانب سے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کے متنازع فیصلے پر بیان دینے پر ان کی سرزنش کردی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس کی سربراہی کرتے ہوئے وزیراعظم نے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری، وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری اور رکنِ قومی اسمبلی اسد عمر کے ان بیانات پر برہمی کا اظہار کیا، جس میں انہوں نے پیمرا کی جانب سے اینکرز کو بطور تجزیہ کار کسی پروگرام میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے وزیراعظم سے شکایت کی تھی کہ فواد چوہدری، شیریں مزاری اور اسد عمر نے اپنی ٹوئٹ میں حکومتی فیصلے کے خلاف ریمارکس دیے۔

وزیراعظم نے مذکورہ رہنماؤں کو ہدایت کی کہ حکومتی فیصلوں کے حوالے سے عوامی سطح پر بات چیت نہ کریں۔

تبصرے
Loading...