عوام کی رائے کا احترام نہ کیا گیا تو تحریک مزید سخت کرینگے، مولانا فضل الرحمان

0 212

لاہور: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آزادی مارچ ایک تحریک ہے دھرنا نہیں اور یہ تحریک ضرور کامیاب ہوگی۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ فضل الرحمان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ اگراسلام آباد پہنچنے پرعوام کی رائے کا احترام نہ کیا گیا تو اس تحریک مزید سخت کریں گے۔

یہ تحریک ہے یہ کوئی دھرنا نہیں ہے، ہم نے اسکے لئے دھرنے کا لفظ استعمال نہیں کیا، یہ ایک عوامی تحریک ہے اوراس سے نتائج نہیں ملتے تواس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ تحریک رک جائے گی۔ کراچی سے لاہور اور اسلام آباد تک عوام نے طے کرلیا ہے کہ اس حکومت کی مزید گنجائش نہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملک میں حقیقی جمہوریت کی بقا کی جنگ لڑرہے ہیں، کراچی سے اسلام آباد تک قوم یکسو ہے کہ عمران خان استعفی دیں اور بھیانک انجام سے بچیں، اس حکومت نے کشمیر کو بیچا ہے، کشمیر کو بیچنے والے ملک میں حکومت نہیں کرسکتے۔

تبصرے
Loading...