ظالموں کے آگے سر نہیں جھکائیں گے، ملک چلانا کرکٹ کھیلنا نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری

0 160

راولپنڈی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ قیدیوں کو سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، عدالت نے آصف زرداری کو میڈیکل سہولتیں دینے کا حکم دیا، میڈیکل بورڈ کی سفارش پر انہیں اسپتال منتقل کرنے کا کہا گیا تھا۔

راولپنڈی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ آصف زرداری کو استعمال کرکے خاندان پر دباوَ ڈالا جارہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم اپنے انسانی حقوق کا مطالبہ کر رہے ہیں جو ہر پاکستانی کا حق ہے، امید ہے کہ عدالت ہماری بات سنے گی اور انصاف دے گی، پیپلز پارٹی نے احتساب اور تفتیشی عمل پر کبھی اعتراض نہیں کیا، مبینہ جرم سندھ کا لیکن کیس پنڈی میں چلایا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ظالموں کے آگے کبھی سر نہیں جھکائے گی۔پاکستان جیسا ملک چلانا کرکٹ میچ جیسا نہیں ہے، بدقسمتی سے یہ سیاسی نہیں کٹھ پتلی اور کھلاڑی ہیں، عمران خان نے پارلیمنٹ کو تالا لگا دیا ہے، زینب الرٹ بل کو بھی ایوان میں نہیں لایا گیا۔

انھوں نے کہا کہ پورے پاکستان سے سوالات اٹھ رہے ہیں، عوام اس نا اہل حکومت کوگھر بھیجنا چاہتے ہیں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آزادی مارچ پر پیپلزپارٹی کی پوزیشن واضح ہے، پارٹی کے لوگ مولانا فضل الرحمان سے رابطے میں ہیں، ہم مولانا فضل الرحمان کی حمایت کرتے ہیں۔

تبصرے
Loading...