خوفناک ٹرین حادثہ، شیخ رشید کا ریلوے کی کوتاہی کا اعتراف، مرنے والوں کے لیے 15لاکھ روپے کا اعلان

0 361

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے رحیم یارخان میں تیزگام حادثے میں لگنے والی آگ سے جاں بحق75 مسافروں کے لواحقین اور زخمیوں کے لیے امدادی رقم کا اعلان کرتے ہوئے اپنی کوتاہی کا اعتراف کیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیوبیان میں شیخ رشید نے بتایا کہ آج صبح 6، ساڑھے 6 بجے تبلیغی جماعت کے امیر، حسین امیرصاحب نے 2 کوچز بک کروائی تھیں جن میں محراب پور حیدرآباد ، نواب شاہ سے سواریوں کو بٹھایا گیا۔ حادثہ 2 سلنڈرز اور ایک چولہا پھٹنے سے حادثہ پیش آیا۔ امیر حسین صاحب حیات ہیں۔

جاں بحق ہونے والوں کیئے 15 لاکھ روپے اور زخمیوں کیلئے 5 لاکھ روپے امداد کااعلان کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ فوج اور دیگر امداد کیلئے پہنچ چکے ہیں ۔

شیخ رشید نے بتایا کہ امیر حسین سے رابطہ ہوگیا ہے، ان کے پاس تمام لوگوں کے نام موجود ہیں۔ ہم متاثرہ افراد کی فیملیز سے رابطہ کر رہے ہیں۔

وزیرریلوے نےاعتراف کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری کوتاہی ہے مسافر چولہے لےجانے میں کامیاب ہوئے، چھوٹے اسٹیشنوں پر ہمارے پاس اسکینرز موجود نہیں ہیں۔ خونی حادثے کا بہت افسوس ہے،اللہ تعالی جاں بحق افراد کے درجات بلند کرے۔

تبصرے
Loading...