آزادی مارچ نہیں روکیں گے، جہانگیر ترین

0 250

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ حکومت جمعیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ کو نہیں روکےگی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا دھرنا آئین اور قانون کے دائرے میں رہےگا۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ابھی فی الحال ٹائم فریم نہیں دے سکتے لیکن وہ جلد واپس چلےجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ دھرنے اورجلوسوں سے یقیناً لوگ پریشان ہوتے ہیں، تاہم رہبر کمیٹی سے ایف نائن گراؤنڈمیں جلسےکا معاہدہ ہو گیا ہے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ نوازشریف کو پاکستان میں علاج کی جو سہولت ہے وہ ملنی چاہیے اور سابق وزیر اعظم کےعلاج کے لیےڈاکٹروں کی سفارشات پر عمل کیا جائے گا۔

تبصرے
Loading...