احتساب میں کسی سے رعایت نہیں کی جائے گی، چیئرمین نیب

0 188

کراچی: چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ احتساب سب کے لیے ہے،کسی کے لیے کوئی رعایت نہیں، ہم نے ڈھیل دی ہے مگر ڈیل نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا کہ لوٹنےوالےہاؤسنگ سوسائٹیز یا بلڈرز نیب سے نہیں بچ سکتے، لوگوں کی خواہشوں کو بیچنے والےسمجھتے ہیں کہ وہ بری الذمہ ہوگئے، جس مافیا نے لوگوں کو لوٹا اور برباد کیا ہم نے انہیں چھوڑ یں گے اس مافیا کا جلد خاتمہ ہونے والا ہے۔

چیئرمین نیب نے کہا کہ ہم نے ڈھیل دی ہے مگر ڈیل نہیں کی، جو سمجھتے تھے انھیں کوئی کچھ نہیں کہے گا آج وہ گرفت میں ہیں، احتساب سب کیلئے ہے،کسی کیلئے کوئی رعایت نہیں اگر نیب کے راستے میں کوئی بھی رکاوٹ ہو اسے عبور کریں گے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کفن میں جیب نہیں، دنیا سے جائیں گے تو خالی ہاتھ جائیں گے، سزا اورجزا کا وقت مقرر ہوتا ہے اللہ تعالیٰ ظالم کو لمبی رسی دیتا ہے مگر آخر پکڑ ہوجاتی ہے۔

قبل ازیں چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کراچی نیب ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا اور نیب کراچی کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اس موقع پر چیئرمین نیب کو میگا کرپشن کیسز پر بریفنگ دی گئی۔

چیئرمین نیب نے کہا نیب کی مجموعی کارکردگی میں نیب کراچی کاکلیدی کردارہے، میگاکرپشن وائٹ کالرکیسزکی سائنسی بنیادپرتحقیقات اولین ترجیح ہے، نیب نے احتساب سب کےلئے کی پالیسی بنائی ہے۔

تبصرے
Loading...