مقبوضہ کشمیر کے عوام کو غیر مستحکم حالات کا سامنا ہے، جرمن چانسلر

0 306

جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے نئی دہلی کے دورے کے دوران اپنے ہمراہ موجود صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نریندر مودی سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گی۔

نئی دہلی: جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے کہا ہےکہ مقبوضہ کشمیر کے عوام غیر مستحکم حالات میں رہ رہے ہیں اور ان میں لازمی بہتری لائی جانی چاہیے۔

رپورٹ کے مطابق جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے نئی دہلی کے دورے کے دوران اپنے ہمراہ موجود صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ نریندر مودی سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کا معاملہ اٹھائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کی سابق ریاست سے متعلق بھارت کی پوزیشن سے آگاہ تھیں اب وہ متنازع علاقے میں امن بحال کرنے سے متعلق بھارتی وزیراعظم کے عزائم جاننا چاہتی ہیں۔

انجیلا مرکل نے کہا کہ ‘وہاں موجود افراد کے لیے حالات اس وقت مستحکم نہیں ہیں اور ان میں بہتری لانی چاہیے۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد مقبوضہ وادی میں نئی دہلی کے فیصلے کے خلاف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔بھارت نے 31 اکتوبر کو مقبوضہ کشمیر کی ریاست کو باضابطہ طور پر دو حصوں میں تقسیم کردیا تھا۔

تبصرے
Loading...