ایران میں گاڑیوں کے درمیان خوفناک حادثہ، 28افراد جاں بحق

0 262

تہران: خاش قصبے کے قریب ٹریفک حادثے میں 28 افغان شہری ہلاک جب کہ 21 زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے قصبے خاش میں 2 گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 28 افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد تمام زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جب کہ مرنے والے تمام افراد کا تعلق افغانستان سے ہے۔

حکام کے مطابق یہ علاقہ افغان مہاجرین کی کینٹینرز میں غیر قانونی آمدورفت کے لیے انسانی اسمگلرز کے استعمال میں رہتا ہے۔ اس کے علاوہ ایران کا شمار ٹریفک اصولوں پر عمل نہ کرنے والے بدترین ممالک میں ہوتا ہے جہاں ہر سال تقریباً 17ہزار افراد ٹریفک حادثات میں مارے جاتے ہیں۔

تبصرے
Loading...