اسرائیل کے فضائی حملوں میں 22فلسطینی جاں بحق، 69زخمی

0 259

غزہ کے وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز سے جاری اسرائیل کے فضائی حملوں میں اب تک 22 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ‘اسرائیل کے حملوں میں اب تک 69 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی جانب سے حالیہ فضائی حملے جس میں ان کے مطابق ایک ‘فلسطینی جنگجو کمانڈر ہلاک ہوا تھا، کے بعد سے اسرائیلی سرزمین پر غزہ سے اب تک 250 کے قریب راکٹ فائر کیے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ سرحد سے متصل اسرائیلی زمین پر راکٹ حملوں کی وجہ سے اسکول بند کردیے گئے جبکہ عوامی اجتماع پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز مشرقی غزہ میں اسرائیلی فضائیہ کے حملے میں بھاء ابو العطا اور ان کی اہلیہ جاں بحق ہوئی تھیں جن کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وہ اسرائیل پر ہونے والے حملوں کا ماسٹر مائنڈ تھا۔

تبصرے
Loading...