نواز شریف کو انجائنا کا اٹیک

0 205

لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کو ہفتے کی صبح انجائنا کا اٹیک ہوا۔

تفصیلات کے مطابق سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایس آئی ایم ایس) کے پرنسپل ڈاکٹر محمود ایاز نے اس اطلاع کی تردید کی کہ نواز شریف کو دل کا دورہ پڑا تھا۔

ان کی صحت سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے معالج کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے علاج میں آئی وی آئی انجیکشن کا کورس جاری ہے اور روزانہ 16 انجیکشن دیے جارہے ہیں جس سے ان کے پلیٹلیٹس کی تعداد بڑھ کر 40 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو آج صبح انجائنا کا اٹیک ہوا جس کے باعث خون پتلا کرنے والی ادویات دینا شروع کردی گئی ہیں تاہم وینٹیلیٹر یا آکسیجن کی ضرورت نہیں۔

تبصرے
Loading...