عراق میں مظاہرین پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ،18جاں بحق

0 273

عراق کے شہر کربلا میں مظاہرین پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے شہر کربلا میں سکیورٹی فورسز کی مظاہرین پر فائرنگ کے نتیجے میں 18 افراد جاں بحق جبکہ 865 زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

عراقی میڈیا کے مطابق مظاہرین گزشتہ 4 دنوں سے وزیراعظم عدیل عبدل مہدی کی حکومت اور اتحادیوں کے خلاف احتجاج کررہے تھے۔

سکیورٹی فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی خاطر آنسو گیس کے شیل اور گولیاں برسائیں۔

واضح رہے کہ اکتوبر سے شروع ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں اور سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں کے نتیجے میں اب تک 250 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

تبصرے
Loading...