امریکاکی داعش کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق

0 205

واشنگٹن: صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شام میں داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی امریکی حملے میں اپنے بچوں سمیت مارا گیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اہم میڈیا بریفنگ میں داعش کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دنیا کا نمبر ایک دہشت گرد ابوبکر البغدادی شام میں ایک سرنگ کے اندر چھپا ہوا تھا جسے ہم نے دو ہفتے قبل ڈھونڈ نکالا تھا اور مسلسل نگرانی کر رہے تھے۔

امریکی صدر نے مزید بتایا کہ ابوبکر البغدادی کی موجودگی کی سو فیصد تصدیق کے بعد امریکی سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کا آغاز کیا جس کے دوران ابوبکرالبغدادی نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس میں اس کے 3 بچے بھی ہلاک ہوگئے۔

امریکی صدر نے آپریشن کی کامیابی پر امریکی خفیہ ایجنسی، ترکی، شام اور روس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان دوست ممالک کی مدد کے بغیر اہم اور خطروں سے بھرا مشن کامیابی سے ہمکنار نہیں ہوسکتا تھا۔ داعش کے باقی ماندہ دہشت گردوں کا پیچھا کرتے رہیں گے اور ان کا انجام بھی بغدادی کی طرح ہوگا۔

تبصرے
Loading...