ہمایوں سعید نے اپنے مداحوں کو دو ٹکے کا کردیا

0 178

کراچی: ناموراداکار وپروڈیوسر ہمایوں سعید کا کہنا ہے کہ لوگ چاہے جتنی تنقید کریں وہ ہیرو کا کردار کرتے رہیں گے۔

ورسٹائل اداکار ہمایوں سعید کو سوشل میڈیا پر اکثر ان کی عمر کو لے کر مذاق کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ اس عمر میں ہمایوں کو ہیرو کے نہیں بلکہ بڑی عمر کے افراد کے کردار نبھانا چاہیے۔

ایک مقامی ویب سائٹ کو دئیے گئے انٹرویو میں ہمایوں سعید نے خود پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ کوئی کچھ بھی کہے میں اسی طرح فلموں اور ڈراموں میں ہیرو کے کردار کرتارہوں گا۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ میں ناقدین کو زبان سے نہیں بلکہ اچھا کام کرکے جواب دیتا ہوں اگر کچھ لوگوں کو لگتا ہے کہ مجھے بطور ہیرو فلموں اورڈراموں میں کام نہیں کرنا چاہیے تو میں صرف یہی کہوں گا کہ میں تو ہیرو کا کردار ہی کروں گا لہٰذا آپ لوگوں کو جتنی تنقید کرنی ہے کرلیں مجھے فرق نہیں پڑتا۔

تبصرے
Loading...