ٹی وی آرٹسٹ حمزہ علی عباسی کا شوبز سے کنارہ کشی کا فیصلہ

0 187

لاہور: گلوکارہ رابی پیرزادہ کے بعد معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے بھی شوبز کی رنگارنگ دنیا کو خیر آباد کہ دیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنی ویڈیو پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ’یہ زندگی بہت جلد ختم ہونے والی ہے، موت ایک اٹل حقیقت ہے جس کے بارے میں نہ ہم سوچتے ہیں اور نہ ہی بات کرتے ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ موت کے بعد ایک بڑا واقعہ رونما ہونے والا ہے جب ہم اپنے اللہ کے آگے روزِ قیامت کھڑے ہوں گے۔

23 منٹ طویل ویڈیو میں ان کا کہنا تھا کہ جب میں 14،15 سال کا تھا میرے ذہن میں بہت سے سوال تھے کہ یہ دنیا کیسی وجود میں آئی اور زندگی کا ایک عرصہ ملحد بن کر گزار ڈالا مگر اللہ نے مجھے سیدھا راستہ دیکھا دیا۔

حمزہ نے اپنی زندگی کے تجربات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ایک وقت تھا جب میرے لیے بڑے بڑے ایوارڈ بہت معنی رکھتے تھے مگر میری زندگی کا ہر مقصد موت کا سوچ کر ختم ہوتے ہوئے نظر آئے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ اب صدقہ خیرات اور لوگوں کی مدد کرنے میں اپنی زندگی میں صرف کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اداکاری حرام نہیں ہے مگر میں اس لئے چھوڑ رہا ہوں کہ بدکاری کے بغیر آج کل ڈرامہ یا فلم نہیں بنتی۔

انہوں نے کہا کہ میں اب زندگی اللہ کے لئے وقف کرنا چاہتا ہوں اور لوگوں کو احساس دلانا چاہتا ہوں کہ وہ اپنی زندگی کو اس سوچ کے ساتھ گزاریں کے ایک دن پروردگار کے سامنے جواب دہ ہونا ہو گا۔

تبصرے
Loading...