جینیفر لوپیز سے ڈائریکٹر کی اخلاق سے گری ہوئی فرمائش

0 178

گلوکارہ، موسیقار، اداکارہ و لکھاری 50 سالہ جینیفر لوپز نے پہلی مرتبہ انکشاف کیاکہ انہیں بھی ‘جنسی طور پر ہراساں’ کیا گیا۔

جینیفر نے شوبز میگزین ‘ہالی ووڈ رپورٹر’ کے پروگرام میں ماضی کے ایک قصے کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ ایک مرتبہ فلم کی شوٹنگ کے دوران سیٹ پر کاسٹیوم ڈائریکٹر نے کمرے میں ان سے اپنے جسم پر موجود لباس اتارنے کی فرمائش کی ۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس وقت کمرے میں ان کے ساتھ ان کا فلمی لباس تیار کرنے والی خاتون ڈیزائنر بھی موجود تھیں ۔ جینیفر نے بتایا کہ انہوں نے کاسٹیوم ڈائریکٹر کو کہا کہ وہ ان کی خواہش کی تکمیل نہیں کر سکتیں البتہ جب فلم کی شوٹنگ ہوگی تو وہ جو دیکھنا چاہتے ہیں انہیں نظر آجائے گا۔

تبصرے
Loading...