انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے درمیان شادی کے حوالے سے انکشاف

0 237

لاس اینجلس: نامورہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ وہ بریڈپٹ سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھیں بلکہ بریڈپٹ نے ان پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا تھا۔

برنجلینا کے نام سے مشہور ہالی ووڈ کی جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کی شادی کو ختم ہوئے تقریباً تین سال کا عرصہ ہونے والا ہے لیکن ابھی بھی جولی اپنے سابق شوہر سے ناراض ہیں۔

ایک بین الاقوامی ویب سائٹ کے مطابق انجلینا جولی کے لیے یہ تجربہ اتنا ناخوشگوار ثابت ہوا کہ وہ اب دوبارہ کبھی شادی نہیں کریں گی۔ یہاں تک کہ انجلینا جولی اپنی اوراپنے بچوں کی زندگی میں آنے والے اتار چڑھاؤ کا ذمہ دار بھی بریڈ پٹ کو ہی مانتی ہیں۔

امریکی میگزین ہارپربازار کو گزشتہ برس دئیے گئے انٹرویو میں انجلینا جولی کا کہنا تھا کہ انہیں بیرون ملک رہنا پسند ہے لیکن وہ اس وقت وہیں رہیں گی جہاں ان کے بچوں کے والد ہیں۔

تبصرے
Loading...