اس ماہرہ خان کا بھی جواب نہیں!!

0 190

لاہور: سیلفیوں کے دور میں خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کی ’سلوفی‘ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ماہرہ خان نے آئی فون 11 پرو میکس کے سلوفی فیچر سے بنائی گئی ایک مختصر ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ماہرہ خان نے ٹویٹر پر اپنی پہلی سلوفی مداحوں سے شیئر کی جس کی ابتداء میں وہ چہرے پر مسکراہٹ سجائے بالوں کو ایک خاص انداز میں سنوارتے ہوئے نظر آرہی ہیں جب کہ ویڈیو کے آخری میں ماہرہ اپنے مداحوں کو اشارے سے بوسہ بھی دیتی ہیں۔

اداکارہ نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ امید ہے کہ میں اس میں بہتری لا سکوں گی لیکن ابھی کے لیے یہ میری پہلی کوشش ہے۔

ماہرہ کے مداحوں نے ان کی اس ویڈیو کو بے حد پسند کیا اور اس ویڈیو میں ان کی خوبصورتی کی تعریفیں بھی کیں۔

تبصرے
Loading...